بھٹکل:7/فروری (ایس او نیوز) بغیر ایندھن کی سواری کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے ملک بھر میں سائیکل کے ذریعے سفرکررہے انبو چارلس نے شہر کے شمس الدین سرکل پر رنجن انڈین گیس ایجنسی اور انڈین گیس کمپنی کے اشتراک سے اہتمام کئے گئے عوامی بیداری سائیکل جاتھا کو ہری جھنڈی دکھائی ۔
خیال رہے کہ تمل ناڈو کے56 سالہ انبو جار ج چارلس وامگل نے جاتھا کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمل ناڈو میں سنامی کے ذریعے ہزاروں خاندان کی زندگی کا رخ بدل ڈالا۔ انہیں ہمت اور ڈھارس باندھنے کے لئے 12سال پہلے جس ماحولیاتی بیداری کو شروع کیا تھا آج تک اس کو جاری رکھا ہوا ہوں۔ رنجن گیس ایجنسی کی مالکہ شیوانی شانتارام ، سی پی آئی سریش نایک، شانتارام ، پانڈورنگا نائک، نذیر قاسمجی ، ویریندر شانبھاگ، رادھا کرشنا بھٹ، پی ایس آئی کوڈ گونٹی وغیرہ موجود تھے۔ شہر کے شمس الدین سرکل سے سائیکل جاتھا کی شروعات ہوئی ۔وینکٹاپور پہنچنے کے بعد جاتھا لوٹ کر آنند آشرم کانونٹ کے صحن پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔
بغیر ایندھن کے سواری کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے طلبا کے درمیان منعقد کئے گئے سکشم کوئز مقابلہ میں جیت حاصل کرنے والوں میں انعامات کی تقسیم کا پروگرام گروسدھیندرا کالج میں منعقد کیا گیا ۔ بھٹکل سرکل انسپکٹر سریش نایک نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم خود ماحولیات کو آلودہ کرنے کے ذمہ دارہیں، ماحولیات کے متعلق ہمیں جو فکر ہونی چاہئے اس کو بھلا دئیے ہیں۔ پروگرام میں طلبا کے درمیان انعامات کی تقسیم کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انڈین گیس کمپنی کے ائیریا مینجر ایچ آر آنند مورتی نے کہاکہ یہ پروگرام مرکزی حکومت کے پٹرولیم اور نیچرل گیس محکمہ کی طرف سے اہتمام کیا جارہاہے، خاص کر نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنا مقصود ہے۔ انڈین آئیل کے مارکیٹنگ مینجر بھارگو نے ایندھن بچاؤ حلف کی خواندگی کرائی ۔ پروگرام میں بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کےٹرسٹی مینجر راجیش نایک، ماحولیاتی بیداری کے لئے نکلے انبو چارلس ، رادھا کرشنا بھٹ نے بھی موقع کی مناسبت سے گفتگو کی۔ ڈائس پر بی بی اے اینڈ بی سی اے کالج کے پرنسپال ناگیش ایم بھٹ، نامدھاری گلئیر بلگا کے پانڈورنگا نائک، رفعت ایجنسی کے سعداللہ دامدا موجود تھے۔ ماحولیات کے متعلق بیداری پیدا کرنےو الے انبو چارلس کو رنجن انڈین گیس ایجنسی کی طرف سے تہنیت کی گئی ۔ ایجنسی کی مالکہ شیوانی شانتارام نے استقبال کیا ۔ کماری شیوانی نے نظامت کی۔